ایک دن قبل بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور سالسٹر جنرل تشار مہتا کے درمیان ملاقات پر وزیر اعظم نریند ر مودی کو خط لکھنے کے بعد اب ترنمول کانگریس نے گورنر جگدیپ دھنکر کو ہٹانے کے لئے ایک وفد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے پاس بھیجے گی۔
شوبھندو ادھیکاری نے حال ہی میں دہلی میں واقع تشار مہتا کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کرنے کی کوشش کی تھی۔ تشار مہتا نہ صرف سالیسیٹر جنرل ہیں بلکہ سی بی آئی کے پیشہ ور وکیل بھی ہیں۔
تشار مہتا ناردا کیس میں سی بی آئی کی جانب سے وکالت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شوبھندو نارا اسٹنگ آپریشن میں ایک ملزم ہے۔
ترنمول کانگریس نے سوال کیا ہے کہ ادھیکاری اور تشار مہتا کے درمیان ملاقات کیسے ہو سکتی ہے؟ ترنمول کانگریس کے تین ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تشار مہتا کو سالسٹر جنرل کے عہدہ سے ہٹانے کی اپیل کی۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہ وہ اس معاملے میں صدر جمہوریہ سے بھی ملاقات کرکے اپنا مطالبہ پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں: مغربی بنگال بجٹ اجلاس آج، گورنر اسمبلی پہنچے
دوسری جانب ترنمول کانگریس نے صدر جمہوریہ کے پاس وفد بھیج کر گورنر کے خلاف شکایات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے گورنر پر ’’جمہوری تقاضوں کی پامالی‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
گورنر نے دہلی میں بی جے پی قائدین سے متعدد ملاقاتیں کیں۔ ترنمول کانگریس نے بار بار یہ تبصرہ کیا ہے کہ گورنر بی جے پی کے ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میںگورنر پر حوالہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام بھی ترنمول کانگریس نے پوری قوت کے ساتھ عائد کیا ہے۔
اس کے علاوہ ترنمول کانگریس نے جعلی ویکسین معاملے میں گورنر کے نام کو بھی گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ ترنمول نے سب سیکشن 158 کو نافذ کرکے جگدیپ دھنکھر کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔