ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کے ایک وفد کی چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات - آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوسکے

ترنمول کانگریس مشرقی مدنی پور میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں باہری عناصر آکر مقیم ہیں۔ ان کی موجودگی میں آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کا امکان نہیں ہے۔

Trinamool Congress delegation met with Chief Electoral Officer

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 8:57 PM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے وفد نے پیر کے روز مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مشرقی مدنی پور میں مقیم سماج دشمن عناصر کو فوری طور پر خالی کرایا جائے تا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوسکے۔

وفد نے کہا کہ 'مشرقی مدنی پور میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں باہری عناصر آکر مقیم ہیں۔ ان کی موجودگی میں آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کا امکان نہیں ہے۔ اس کے علاوہ وفد نے کہاکہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں کی پولیس فورسیس کو بھی تعینات نہیں کیا جائے۔

ترنمول کانگریس کے وفد نے الزام لگایا کہ بی جے پی امید وار شوبھندو ادھیکاری حلقے کے متعدد مقامات پر ان مجرموں کو پناہ دے رہے ہیں جو نندی گرام کے غیر مکین ہیں۔

وفد نے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا کہ وہ 'ادھیکاری کے ذریعہ بنے تمام بیرونی مجرموں کو پکڑنے کے لیے براہ راست ضروری اقدامات' کریں۔

اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ خواتین کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کرتیں اور انہیں موت کے پیچھے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب اتر پردیش میں خواتین کو "اذیت دی جاتی ہے" تو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خاموش کیوں رہتے ہیں۔ لیکن بی جے پی اب اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ امت شاہ ٹویٹ کررہے ہیں۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ جب اتر پردیش میں ہاتھرس میں خواتین پر حملہ اور بربریت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تو وہ خاموش کیوں رہتے ہیں؟

ممتا بنرجی نے کہاکہ ضابطہ اخلاق نافذہے، امن و امان اب الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے، وزیر اعلی نے کہا کہ "گذشتہ کچھ دنوں میں ترنمول کے تین کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔'

اس مہینے کے شروع میں مبینہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ترنمول سپریمو وہیل چیر پر بھی مہم چلارہی ہیں۔

نندیگرام میں یکم اپریل کو پولنگ ہونی ہے. یہاں ممتا بنرجی کا مقابلہ ان کے سابق کابینہ رفیق و بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔ ادھیکاری گزشتہ سال دسمبر میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.