ETV Bharat / city

بنگال میں سہ رخی مقابلہ، متحدہ محاذ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا: بی کے ہری پرساد - there is strong undercurrent against

جتن پرساد کے کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد بی کے ہری پرساد کو بنگال کانگریس کا چارج دیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' بنگال میں سہ رخی مقابلہ ہے، متحدہ محاذ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا'۔

bk hariprasad on left congress and isf alliance

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 6:42 PM IST

مغربی بنگال کانگریس انچارج بی کے ہری پرساد نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں سہ رخی مقابلہ میں کانگریس، بائیں محاذ اور آئی ایس ایف کا اتحاد بہترین کارکردگی مظاہرہ کرے گی اور اس کا نقصان بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں کو برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ کانگریس پوری قوت کے ساتھ انتخاب نہیں لڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ناگپور یونیورسٹی کے ذریعہ پھیلایا گیا ہے۔ یہ آر ایس ایس کی نا اہلی مہم کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈران انتخابی مہم چلارہے ہیں اور جلد ہی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بنگال مہم میں حصہ لیں گے۔ اس سوال پر کہ کیا کوئی ایسی صورت حال پیش آتی ہے اور ممتا بنرجی کو کانگریس کی حمایت کی ضرورت پڑے گی تو کیا کانگریس ترنمول کانگریس کی حمایت کرے گی۔ اور بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے کانگریس اپنا کردار ادا کرے گی۔ بی کے ہری پرساد نے کہا کہ ایک فرضی سوال کا جواب دینا ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آخری فیصلہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا کے ذریعہ پھیلایا گیا جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، بائیں محاذ اور آئی ایس ایف کا متحدہ محاذ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو احساس ہوگیا ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں ان کی بھلائی کے لیے کوئی کام نہیں کرے گی۔ یہ ایک سہ رخی لڑائی ہے اور دلچسپ نتائج برآمد ہوں گے۔

جتن پرساد کے کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد بی کے ہری پرساد کو بنگال کا نگریس کا چارج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال بالکل زیادہ الگ الگ سیاسی بیداری والی ریاست ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی پریشان ہیں۔ اسی وجہ سے عوامی مسائل پر بات چیت نہیں کرتے ہیں۔

وزیر اعظم (نریندر مودی) اور (وزیر داخلہ) امت شاہ سی اے اے، این آر سی اور کسانوں کے معاملات کی بات کیوں نہیں کرتے ہیں۔ گزشتہ ایک مہینے سے انتخابی مہم چل رہی ہے مگر دونوں پارٹیاں اپنے مہم میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر بات چیت نہیں کررہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں نے لاک ڈائون کے درمیان غریبوں اور غیر مقیم مزدوروں بے یارو مدگار چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کیرالا، آسام اور تمل ناڈو میں مصرو ف تھے۔ کیوں کہ وہاں کانگریس زیادہ سیٹوں پر انتخاب لڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہم 92 نشستوں پر لڑ رہے ہیں۔ مزید چار مرحلے ہیں۔ ان مرحلوں میں ہم شدت کے ساتھ مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ محاذ ایک ساتھ ہے اور ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخاب لڑرہے ہیں۔ کانگریس کے لیڈرنے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ شاہ نے انتخابات میں جس زبان کا استعمال کیا ہے اس سے ان باوقار عہدوں کی توہین ہوئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے جس طریقے سے مہم میں زبان کا استعمال کیا ہے وہ ناقابل تصور ہے۔ بی کے ہری پرساد نے کہا کہ لوگوں کو ماضی میں کی گئی غلطیوں کا احساس ہوچکا ہے اور وہ ٹی ایم سی اور بی جے پی کو باہر نکال دیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی بنگال کے انتخابات بنگالیوں کے "اسمیتا (فخر)" کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور، سبھاش چندر بوس، سوامی ویویکانند، بدھان چندر رائے، اور ایم این رائے کی یہ سرزمین ہے اور یہ بنگال کی فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور شاہ کو بنگال کے فخر سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔ یہ بنگال کی توہین ہے'۔

بی کے ہری پرساد نے یہ بھی کہا کہ ایم آئی ایم کا کوئی زمین پکڑ نہیں ہے۔ ریاست کے عوام ہر ان افراد کو جواب دیں گے۔ جوذات، مذہب اور زبان کے نام پر انہیں ہراساں کرتے ہیں۔'

مغربی بنگال میں 294 اسمبلی نشستوں کے لیے انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہورہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔17 اپریل کو ہونے والے پانچویں مرحلے میں 45 اسمبلی حلقے میں پولنگ ہورہی ہے۔'

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.