مغربی ریلوے میں گجرات کے راجکوٹ اسٹیشن سے مغربی بنگال تک 84 ہزار کلوگرام سے زیادہ ضروری سامان کا نقل و حمل ایک ہی پارسل اسپیشل ٹرین سے کیا گیا۔
رابطہ عامہ کے چیف افسر سمیت ٹھاکر نے منگل کو یہاں بتایا 'مغربی ریلوے کے ریجنل ہیڈ کوارٹر اور تمام ڈویژنوں میں نو تشکیل شدہ بزنس ڈویلپمنٹ یونٹس (بی ڈی یو) مال بردار نقل و حرکت کے لئے نئے گاہکوں کو راغب کرنے کا قابل ستائش کام کر رہی ہیں'۔
اسی تسلسل میں، راجکوٹ ڈویژن کے بی ڈی او نے ٹرین نمبر 00913 پوربندر شالیمار پارسل اسپیشل ٹرین کے سنگل ٹرپ کے ذریعے 84،140 کلوگرام ضروری سامان منتقل کیا۔ یہ قابل ذکر کامیابی پیر کے روز راجکوٹ اسٹیشن سے مغربی بنگال کے شالیمار اسٹیشن تک کے سنگل ٹرپ میں ممکن ہوئی۔ یہ لوڈنگ راجکوٹ ڈویژن میں کسی ایک اسٹیشن سے اب تک کی سب سے زیادہ لوڈنگ ہے۔
اس ٹرین میں راجکوٹ، جام نگر اور سریندر نگر اسٹیشنوں سے مجموعی طور پر 98،717 کلو وزنی سامان لوڈ کیاگیا، جس کی وجہ سے راجکوٹ ڈویژن کو تقریباً 5.47 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔
اس پارسل اسپیشل ٹرین میں ہارڈ ویئر، برتن، آٹو پارٹس، مصنوعی سامان، زراعت کے لئے کیڑے مار ادویات، دوائیں، سرجیکل سامان، سینیٹائزر وغیرہ بھرے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک بھر میں منایا جارہا ہے ’انجینئرز ڈے‘
یہ لوڈنگ مغربی ریلوے کے ذریعہ فراہم کردہ مختلف مراعات کے ساتھ ساتھ ممکنہ صارفین کے ساتھ مستقل رابطے کی وجہ سے ممکن ہوسکی۔
راجکوٹ ڈویژن نے 23 مارچ سے 14 ستمبر تک 158 پارسل اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ تقریباً 4،376 ٹن ضروری سامان پہنچایا ہے ، جس کے نتیجے میں دو کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے۔