مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور سنئیر رہنما مدن مترا کو پارٹی کی سربراہ کی جانب سے زبان سنبھال کر بولنے کی نصیحت کی گئی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی نومنتخب ٹیم بھارت کی سب بہترین اور طاقتور جمہوری سیاسی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چند لوگوں کو جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ذمہ دار لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جن لوگوں کے کندھوں پر ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ذمہ داری بخوبی نبھانا جانتے ہیں'۔
کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے ممتابنرجی کی نصیحت پر کہاکہ دیدی ہے۔ انہوں نے نصیحت دے دی ہے تو اس پر عمل کریں گے'۔
غورطلب ہے کہ سابق وزیر کھیل اور موجودہ رکن اسمبلی مدن مترا اکثر و بیشتر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مدن مترا سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے پوسٹ کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کو ہدف کا نشانہ بناتے ہیں۔
آل انڈیا ترنمول کانگریس کی تنطیمی میٹنگ کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اور سنئیر رہنما مدن مترا کو پارٹی کی سربراہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بلاوجہ پوسٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی نصیحت پر عمل کریں گے: رکن اسمبلی مدن مترا - tmc leader madan mitra
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کمرہٹی کے رکن اسمبلی اور سنئیر رہنما مدن مترا کو زبان سنبھال کر بات کرنے کی ہدایت دی ہے۔