ETV Bharat / city

ٹی ایم سی رکن پارلیمان پارٹی سے ناراض

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی رائے نے تاراپیٹھ اور رام پور ہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

tmc mp shatabdi Roy
tmc mp shatabdi Roy
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 5:15 PM IST

مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع سے رکن پارلیمان ستابدی رائے اور ترنمول کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے درمیان جاری رنجش آخر دہلیز پر پہنچ چکی ہے۔
رکن پارلیمان ستابدی رائے نے اپنے سینئر رہنماؤں سے اتنی ناراض ہو گئی ہیں کہ پارٹی چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
رکن پارلیمان ستابدی رائے نے ترنمول کانگریس کے ساتھ تمام تعلقات کو ختم کرکے دہلی کے لئے روانہ ہو گئیں جہاں امت شاہ سے ملاقات کی قیاس آرائی ہے۔
اسی درمیان بیربھوم سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ستابدی رائے نے تاراپیٹھ-رامپورہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے حالانکہ تاراپیٹھ-رامپورہاٹ ڈیولپمنٹ کے جوانٹ چیرمین اسیش مکھرجی نے کہا کہ رکن پارلیمان ستابدی رائے کے استعفی دینے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ رکن پارلیمان ستابدی رائے کے استعفی دینے کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ اس کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ستابدی رائے نے ترنمول کانگریس کے سنیر رہنماؤں سے ناراض ہو کر پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
رکن پارلیمان ستابدی رائے اس وقت دہلی میں ہیں جہاں امت شاہ سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.