ETV Bharat / city

شھبندو ادھیکاری کے لئے ترنمول کا دروازہ تقریباً بند؟ - دمدم سے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے لئے پارٹی کا دروازہ تقریباً بند ہو چکا ہے۔

saugata Roy
سوگتا رائے
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 5:28 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور باغی رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان تلخی آخری دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی شھبندو ادھیکاری کی پارٹی میں دوبارہ واپسی کی امید چھوڑ چکی ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری سے ایسی امید نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کا وہاٹس اپ پیغام آیا تھا۔ اسے پڑھ کر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو اس سے آگاہ کیا۔

پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کے مشورے پر شھبندو ادھیکاری کو پیغام کا جواب بھیج دیا گیا ہے۔ ان سے جو جتنی امید تھی سب ختم ہو گئی۔

سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شھبندو ادھیکاری کا پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ اختلاف ہی کیوں نہ ہو، کام ایک ساتھ ہی کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی میں رہ کر الگ الگ کام نہیں لر سکتے ہیں۔ پارٹی نام کی کوئی چیز ہوتی ہے۔ اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری سے سوال کیا کہ جب آپ کو انکار ہی کرنا تھا تو تین گھنٹے تک میٹنگ کرنے کی ضرورت کیا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تمل ناڈو ساحل کے قریب پہنچا طوفان ’بریوی‘

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے رکن سوگتا رائے کی نگرانی میں شھبندو ادھیکاری آور ابھیشک بنرجی کے درمیان تین گھنٹوں تک میٹنگ چلی تھی۔

میٹنگ کے دوران شھبندو ادھیکاری اور ابھیشک بنرجی کے درمیان کئی باتوں پر اتفاق رائے بن گئی تھی۔ ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ شھبندو ادھیکاری اپنی ناراضگی دور کر کے پارٹی کا دامن تھام لیں گے۔ لیکن میٹنگ کے چند گھنٹوں کے بعد شھبندو ادھیکاری نے اطلاع دی کہ ایک ساتھ کام کرنا ان کے لیے مشکل ہے۔

اسی بات پر سینیئر رہنما سوگتا رائے ناراض ہو گئے اور پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی کو شھبندو ادھیکاری کے مستقبل پر جلد سے جلد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.