مغربی بنگال میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔
روزانہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے عوام کو دلچسپ اور سنسنی خیز تبصرے سننے کو مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'جمہوریت کی بحالی کو جموں و کشمیر میں یقینی بنایا جائے'
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کا معنی انقلاب ہوتا ہے۔ ترنمول کانگریس جب تک اقتدار میں رہے گی اس وقت تک بی جے پی جیسی پارٹی کے حکومت بنانا خواب خواب ہی رہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کی جائے تو اس میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ اگر کوئی غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کرے گا تو معقول جواب دیا جائے گا۔
ترنمول کا نگریس کے رکن پارلیمان کے مطابق اسمبلی انتخابات کے بعد نریندر مودی بھی سوچیں گے کہ وہ انتخابی تشہیر کے لئے آخر کیوں بنگال گئے۔