ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت شمالی بنگال کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گی۔
پہلے شھبندو ادھکاری وزارت ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفی دیا اور اب ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی دہلی جا کر بی جے پی کا جھنڈا تھام لیا۔
ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کا کہنا ہے کہ یہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ایک جماعت ناخوش ہو سکتی ہے لیکن عوام کے لیے بی جے پی میں شامل ہونا خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے کا ایک ہی مقصد ہے وہ عوام کی خدمت انجام دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ہاتھ پکڑ کر شمالی بنگال کو پہلے کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
مہیر گوسوامی کے مطابق میں اپنی سابقہ سیاسی جماعت کے بارے کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔ بی جے پی میں نئی شروعات ہے اور اس کی بدولت شمالی بنگال کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کوچ بہار جنوب سے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی اور ترنمول کانگریس کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا تھا۔
تین ہفتہ قبل انہوں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دیا تھا اور گزشتہ دنوں ترنمول کانگریس سے الگ ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
اس کے بعد رکن اسمبلی مہیر گوسوامی بی جے پی کے رکن پارلیمان نشیت پرمانک کے ہمراہ دہلی چلے گئے۔
غور طلب ہے کہ شھبندو ادھکاری نے وزرات ٹرانسپورٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری دہلی کے لئے روانہ ہوں گے قیاس ہے کہ وہ کل بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔