مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد مرشدآباد میں اقلیتی طبقے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرشدآباد ترنمول کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابو طاہر خان نے کہاکہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو تعلیم پر مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں مرشدآباد سے کانگریس کے صفایا کے بعد ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے تیار کر چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے سبب تمام ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کو وقتی طور پر ٹال دیا گیا تھا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق مرشدآباد ضلع نے مغربی بنگال کو متعدد آئی پی ایس آفیسر دیا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم ہے۔
- مزید پڑھیں: یتیم خانہ اسلامیہ کلکتہ تنازع کے درمیان نئے صدر کا انتخاب
- آن لائن کلاسز کے سبب بچوں کی بینائی پر مضراثرات !
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تعلیم کی بدولت ہی سرکاری ملازمت حاصل کی جا سکتی ہے۔ مرشدآباد ضلع میں اسکول، کالج، مدرسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ریاستی حکومت بھی اس کے لیے ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ان دونوں کی سخت ضرورت ہے۔ اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے'۔