ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کا مرکزی فورسز پر جانبداری کا الزام

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 8:34 PM IST

ترنمول کانگریس نے آج الیکشن کمیشن سے گذشتہ دو مراحل کے پولنگ کے سلسلے میں 300 سے زائد شکایت درج کرائی ہے۔

ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ مرکزی فورسز نے الیکشن کے دوران جانب داری سے کام لیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر پولنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترنمول کانگریس نے جانب دار رہے مرکزی فورسز کو آئندہ مراحل میں تعینات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے آج الیکشن کمیشن میں متعدد شکایتیں درج کرائی ہیں۔ ترنمول کانگریس کے نائب صدر یشونت سنہا کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے وفد نے چیف الیکٹرل افسر سے ملاقات کی اور تحریری طور پر مرکزی فورسز اور بی جے پی کے خلاف متعدد شکایتیں درج کرائی ہیں۔ گذشتہ کل نندی گرام میں تشدد پر ممتا بنرجی نے مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن کے کارکردگی پر سوال اٹھائے تھے۔

ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ' مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر مرکزی فورسز مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے آج تحریری طور پر ممتا بنرجی کے جانب سے لگائے الزامات کے متعلق الیکشن کمیشن مطلع کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جن مرکزی فورسز کے خلاف انتخابات کو متاثر کرنے کی شکایات ہیں ان کو آئندہ مراحل میں تعینات نہ کیا جائے۔'

ترنمول کانگریس کے وفد میں سبرتو مکھرجی نے کہا کہ، یشونت سنہا، نینا بندوپادھیائے شامل تھے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے متعلق 300 سے زائد شکایات درج کرائی گئیں ہیں۔ جس میں نندی گرام میں پیش آئے تشدد کا خصوصی طور پر ذکر ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا نے کہا کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران مرکزی فورسز کا کردار جانبدارانہ رہا ہے۔ ایک جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی شکایتیں ہیں جس سے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما سبرتو مکھرجی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو 300 سے زائد شکایات تحریری طور پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر مرکزی فورسز نے بی جے پی کی مدد کی ہے۔ بی جے پی نے جہاں بوتھ پر قبضہ کیا ہے مرکزی فورسز تماشائی بنی رہی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن مرکزی فورسز کے خلاف اس طرح کے الزامات ہیں ان کو آئندہ ہونے والے پولنگ کے دوران تعینات نہ کیا جائے '۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.