ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے آج الیکش کمیشن سے شکایت کی ہے کہ پولنگ کے دن بد امنی پھیلانے کے لیے مشرقی مدنی پور کے مختلف اسمبلی حلقوں میں بڑی تعداد میں شرپسندوں نے پناہ لی ہے جو وہاں کے ووٹر نہیں ہیں۔

tmc complain to election about outsider in east midnapore
ترنمول کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 8:30 PM IST

ترنمول کانگریس نے آج الیکش کمیشن سے مشرقی مدنی پور کے کچھ اسمبلی حلقوں میں باہری شرپسندوں کے پناہ لینے کی شکایت کی ہے۔ ترنمول کانگریس کے وفد میں شامل چندریما بھٹاچاریہ اور ڈیریک اوبرائن نے الیکشن کمیشن کے افسر سے ملاقات کرکے ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نندی گرام، ایگرا اور کھیجوری میں باہر سے آئے شرپسندوں نے پناہ لی ہے جو ووٹ کے دن بد امنی پھیلا سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے آج الیکش کمیشن سے شکایت کی ہے کہ ووٹ کے دن بد امنی پھیلانے کے لیے مشرقی مدنی پور کے مختلف اسمبلی حلقوں میں بڑی تعداد میں شرپسندوں نے پناہ لی ہے جو وہاں کے ووٹر نہیں ہیں۔ ان اسمبلی حلقوں کے دیہاتوں کے کئی گھروں میں باہر سے آئے شرپسندوں نے پناہ لی ہے۔
ترنمول کانگریس کی طرف سے نام لیے بغیر شوبھیندو ادھیکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان شرپسندوں کو کچھ لوگوں نے پناہ دے رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ان علاقوں میں باہر کے شرپسندوں نے پناہ لی ہے تو اس معاملے میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔'

ترنمول کانگریس کی رہنما چندریما بھٹاچاریہ نے اس موقع پر کہا کہ باہر سے بڑی تعداد میں شرپسندوں کو ان علاقوں میں لاکر رکھا گیا ہے جو ووٹ کے دن بدامنی پھیلانے کی کوشش کریں گے۔ ہمارے امیدواروں کو بھی ان سے خطرہ ہے ان کو تحفط فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اس کے علاوہ ترنمول کانگریس نے مرکزی فورسز پر الزام لگایا کہ مرکزی فورسز ووٹنگ مراکز سے کافی دوری پر تعینات ہیں وہ دیہاتوں کے اندر داخل نہیں ہو رہے ہیں جہاں ان شرپسندوں نے پناہ لی ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ اگر یہ شرپسند وہاں موجود رہے تو عام لوگ اپنے حق رائے دہی کا صحیح سے استعمال کر سکیں گے۔ ہم پر امن اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.