ETV Bharat / city

Kolkata Municipal Corporation Election: توپسیا میں ترنمول کے امیدوار فیض احمد کی انتخابی مہم شروع - ترنمول امیدوار کولکاتا میونسپل الیکشن

ترنمول کانگریس Trinamol Congress کے یوتھ رہنما اور کے ایم سی انتخابات KMC Election میں پارٹی امیدوار فیض احمد خان نے توپسیا میں انتخابی مہم Election Campaign کے دوران ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

Kolkata Municipal Corporation Election
Kolkata Municipal Corporation Election
author img

By

Published : Dec 9, 2021, 7:59 PM IST

مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Elections 2021کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ رہی ہے۔

حکمران جماعت ترنمول کانگریس Trinamol Congressجہاں ایک طرف لال قلعہ یعنی کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporationپر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے وہیں دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

توپسیا میں ترنمول کے امیدوار فیض احمد کی انتخابی مہم شروع

مسلم اکثریتی علاقہ وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے امیدر فیض احمد خان TMC Candidate Faiz Ahmedایک بار پھر کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں قسمت آزمانے کے لئے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ سید محمد احسان آل انڈیا کانگریس کے امیدوار ہیں جبکہ سی پی آئی ایم نے شکیل اخترکو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

وارڈ نمبر 66 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے، گزشتہ انتخابات میں ترنمول کانگریس کے فیض احمد خان نے تقریباً تیس ہزار ووٹوں سے ریکارڈ جیت حاصل کی تھی۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار کو اس مرتبہ بھی اسی ریکارڈ مارجین سے جیت ملنے کی امید ہے، اس کے باوجود وہ اپنی انتخابی مہم میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے کے موڑ میں نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کے فرزند فیض احمد خان اپنے وارڈ کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے گھر گھر جا رہے ہیں اور گلی گلی میں جلسہ و جلوس کی قیادت کر رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے وارڈ کے لوگوں کے لئے بہت کام کیا ہے جسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ’’علاقے کے لوگ خود ترقیاتی کاموں کے بارے میں گواہی دیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ Kolkata Municipal Corporation Election: ہم نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے: سی پی آئی ایم رہنما

دوسری طرف کانگریس کے امیدوار سید محمد احسان اور سی پی آئی ایم کے امیدوار شکیل اختر حریف کو سخت چیلنج پیش کرنے کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کانگریس اور سی پی آئی ایم کے امیدواروں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کے لئے روایتی انداز میں انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت کو گھیرنے کے لئے الگ الگ حکمت عملی آزما رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.