مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری تصادم کے دائرے ریاست کے تمام اضلاع میں پھیل چکے ہیں، جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کلتولی تھانہ علاقے میں انتخابی مہم کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے حامی آمنے سامنے آگئے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بموں سے حملہ کیا گیا جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں ترنمول کانگریس کے علاقائی یوتھ صدر پرودت ادھیکاری بھی شدید طور پر زخمی ہو ئے، انہیں تشویشناک حالت میں کولکاتا کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما گنیش چند کا کہنا ہے کہ' سی پی آئی ایم کے کے رہنما حلیم سردار کے اشارے پر اس واردات کو انجام دی گئی ہے، سی پی آئی ایم کے رہنما حلیم سردار نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کے حامیوں نے سی پی آئی ایم کے جلسے پر حملہ کیا اس حملے میں سی پی آئی ایم کے بیشتر کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترنمول کانگریس، سی پی آئی ایم اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان بھیانک خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ میں سی پی آئی ایم اور ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپ
جنوبی 24 پرگنہ کے کلتولی تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور سی پی آئی ایم کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں علاقائی یوتھ رہنما (ترنمول کانگریس ) کے صدر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔