ETV Bharat / city

میرے فون کال کو کون ریکارڈ کر رہا ہے، سی آئی ڈی جانچ ہوگی: ممتا بنرجی - بردوان، بانکوڑہ اور پرولیا

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس کی صورت حال خراب ہو رہی ہے۔ مگر الیکشن کمیشن نے بقیہ انتخابات کو ایک دن کرانے کے بجائے مزید حالات کو پیچیدہ کر دیا ہے۔

TMC accuses BJP of illegally recording conversation between Mamata,

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 7:46 PM IST

Updated : Apr 17, 2021, 7:57 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت اقتدار میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے فون کال ٹیپ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کس سے بات کررہی ہوں، کس سے کیا بات کررہی ہوں اس کو ریکا رڈ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کے خلاف ہے اور اس کی سی آئی ڈی جانچ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ایک دن قبل ہی بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے سیتل کوچی فائرنگ معاملے میں ممتا بنرجی اور سیتل کوچی سے ٹی ایم سی کے امیدوار کے درمیان بات چیت کو لیک کرتے ہوئے دعویٰ تھا کہ ممتا بنرجی لاش کے ساتھ احتجاج کرنے والی تھیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ہلکے میں نہیں لے رہے ہیں۔ ہم نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔

ممتا بنرجی نے مشرقی بردوان میں تین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کس سے بات کر رہی ہوں اس کو ٹیپ کیا جارہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی بدعنوانی ہے۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ میرے فون کالز کون ریکارڈ کررہا ہے۔ میں سی آئی ڈی کی تحقیقات کا حکم دوں گی۔ مرکزی حکومت ہر ایک کے فون کال کو ریکار ڈ کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس کی صورت حال خراب ہورہی ہے۔ مگر الیکشن کمیشن نے بقیہ انتخابات کو ایک دن کرانے کے بجائے مزید حالات کو پیچیدہ کرد یا ہے۔ ایک دن کرانے کے بجائے انتخابی تشہیر کے وقت کو کم کردیا ہے۔

ممتا بنرجی نے ملک میں کورونا کے بے قابو ہونے پر مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا بے قابو ہوتا جارہا ہے مگر مودی اور ان کے ساتھ بنگال میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہزاروں افراد دوسری ریاستوں سے آکر بنگال میں کورونا پھیلارہے ہیں'۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مشرقی بردوان میں شروع ہونے والے ڈیوچا پچہمی منصوبے سے بردوان، بانکوڑہ اور پرولیا کے بچوں کو اس پروجیکٹ میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

یواین آئی

Last Updated : Apr 17, 2021, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.