ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کے وقار کو مجروح کرنے پر ابھیشک بنرجی برہم - تقریب کے دوران جے شری رام کی نعرہ بازی

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب کے دوران جے شری رام کی نعرہ بازی پر بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے وقار کو مجروح کرنے کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔

tmc abhishek banerjee
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:08 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ کے صدر ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کی جانب سے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر منعقد کیے گئے پروگرام میں جئے شری رام کے نعرے پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی تاریخ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر کبھی بھی مذہبی نعرہ بازی نہیں کی گئی تھی لیکن بی جے پی نے تمام حدود کو کراس کردیا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلی کی موجودگی کے باوجود اس طرح کی حرکت ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واردات کو انجام دیا گیا ہے تاکہ وزیراعلی ممتا بنرجی کی بے عزتی کی جائے، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے وقار کو مجروح کرنے کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث لوگوں سے چن چن کر بدلہ لیا جائے گا، تاکہ ملک کی دوسری ریاستوں کے رہنماؤں کو بھی معلوم ہوسکے گا کہ بنگال کے لوگوں سے الجھنے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وکٹوریہ میموریل ہال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب میں وزیراعلی ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران چند لوگوں نے جے شری رام کی نعرہ بازی کرنے لگے، نعرہ بازی کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اپنی تقریر درمیان میں ہی چھوڑ کر نعرہ بازی کرنے والوں کی مخالفت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.