ETV Bharat / city

شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات سخت - उपचुनाव को लेकर सुरक्षा के कड़े इंतजाम

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج اور جنگی پور میں کل یعنی 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے، اس کے باوجود بیشتر علاقوں میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

tight security arrangements in shamshergunj and jangipur for bypolls
شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات کے لئے سکیورٹی انتظامات سخت
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 3:33 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں کل یعنی 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے تمام تر سکیورٹی انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اور کشیدگی بھی پائی جا رہی ہے۔

کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ حلقہ پورے ملک میں توجہ کا مرکز ہے۔

اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ ضمنی انتخابات سے پہلے ہی دونوں اسمبلی حلقوں شمشیرگنج اور جنگی پور میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

شمشیر گنج ایک مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ ہے جہاں 85 فیصد مسلمان رہتے ہیں۔ 2011 سے قبل یہاں لفٹ فرنٹ کا دبدبہ تھا۔ لفٹ فرنٹ کے دور اقتدار ختم ہونے کے بعد پہلے پانچ برسوں تک کانگریس کے قبضے میں یہ حلقہ رہا اور اب اس پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے۔

شمشیر گنج میں کل ووٹرز کی تعداد 1،92،971 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 95،975 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 96،994 ہے۔

جنگی پور اسمبلی حلقہ مرشدآباد ضلع کے ترقی یافتہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ ضلع کے دوسرے شہروں کی طرح یہاں بھی بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کی آباد تقریباً 80 فیصد ہے۔ جنگی پور میں 254708 کل ووٹرز ہیں۔ اس میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 129400 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 125302 بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

پرشانت کشور پر مداخلت کرنے کا الزام

تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں۔ اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔ بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے امیدوار ہونے کی وجہ سے یہ حلقہ قومی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ممتابنرجی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.