ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں کتاب میلے کا افتتاح کرتے ہوئے مشہور و معروف ادیب ابوالبشر نے کہا کہ پہلے فسادات پھیلانے والے لوگ بہت کم تھے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ملک میں امن کا ماحول تھا لیکن آہستہ آہستہ سب کچھ بدلنے لگا اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ سماج کو اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ لوگوں کے درمیان بنی دوری کو کم کیا جا سکے۔
ڈاکٹر ابوالبشر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے اصل ذمہ دار مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو ہم نے نفرت پھیلانے کا موقع دیا اگر ہم شروعات میں ہی اس کی مخالفت کر دیتے ہیں تو بات یہاں تک نہیں پہنچتی'۔
ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال کی حالت کافی بہتر ہے لوگوں کو اور بیدار ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست میں قومی یکجہتی برقرار رہ سکے۔
کتاب میلے سے متعلق ابوالبشر نے کہا کہ مغربی بنگال میں ادب،ثقافت اور قومی یکجہتی کو سنبھال کر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں اس کے لیے عہد پابند ہوناچاہیے۔