ETV Bharat / city

'راجیب بنرجی کے استعفیٰ سے ترنمول کانگریس کا کوئی نقصان نہیں'

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے راجیب بنرجی کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر کہاکہ، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اس پر کچھ کہنا درست نہیں۔

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:43 PM IST

West Bengal Minister Rajib Banerjee resigns
راجیب بنرجی کے استعفیٰ سے ترنمول کانگریس کا کوئی نقصان نہیں

ریاست مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ' راجیب بنرجی کا وزارت چھوڑنے کا نجی فیصلہ ہے۔اس پر کوئی انہیں کچھ نہیں کہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ' راجیب بنرجی کو اس طرح کا فیصلہ لینے سے پہلے غور و فکر کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے غور و فکر کے بعد ہی وزارت چھوڑنے کا فیصلہ لیا ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ' راجیب بنرجی کے وزارت چھوڑ کر جانے سے ترنمول کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہونے والا ہے۔ یہ اچھا ہوا کہ بوجھ بننے سے قبل ہی انہوں نے خود وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ورنہ پارٹی ان کے خلاف کچھ نہ کچھ کارروائی ضرور کرتی۔

اس تعلق سے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ' یہ حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی نے جن جن لوگوں پر بدعنوانی کا الزام لگایا تھا انہیں لوگوں نے بی جے پی شمولیت اختیار کرلی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' بنگال میں بی جے پی رہنما گم ہو چکے ہیں اور ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والے سرخیوں میں آتے جارہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی کو کرائے کے رہنماؤں کے بدولت بنگال میں اقتدار کا خواب دیکھنا بے وقوفی ہے۔

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی کو ایک اور دھچکا، راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات کا عہدہ چھوڑ نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس طرح وزارت سے استعفیٰ دینے والے راجیب بنرجی ترنمول کانگریس کے تیسرے رہنما ہیں اس سے قبل کہ شھبندو ادھیکاری اور لکشمی رتن شکلا بھی ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.