مغربی بنگال میں سخت ترین پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا مثبت اثر دیکھائی دینے لگا ہے۔ اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کو مات دے کر ہسپتال سے گھر واپس لوٹنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 11 لاکھ دو سو تک پہنچ چکی جو اس بیماری کے خلاف جنگ کی مثبت پہلو ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والے کی تعداد 154 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل 13 کم ہے۔ شمالی 24 پرگنہ میں 43 اور دارالحکومت کولکاتا میں 41 لوگ اس بیماری کے لقمہ اجل بن گئے۔
اسی درمیان 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 19 ہزار 200 ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ کل کے مقابلے 612 کم ہے۔
محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کو سخت ترین لاک ڈاؤن کو قرار دیا ہے۔ محکمہ صحت لاک ڈاؤن میں توسیع کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کا چھٹا دن ہے۔ ریاستی حکومت نے عام لوگوں سے کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کے لئے لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
ریاستی حکومت نے پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ حالات میں بہتری آئے یا نہ آئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا ارادہ ہے۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب اب تک چودہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔