ETV Bharat / city

انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ بند، سینکڑوں مزدور بے روزگار

ہگلی ضلع کے شری رام پور میں واقع انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ بند ہونے سے تقریباً سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔ مزدوروں کے بے روزگار ہونے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔

Textile unit of India Jute Mill closed
انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ بند
author img

By

Published : May 8, 2021, 8:48 PM IST

ہگلی ضلع کے شری رام پور میں واقع انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ بند ہونے سے تقریباً سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔ مزدوروں کے بے روزگار ہونے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ روزانہ سینکڑوں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔

ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کی رفتار کم نہیں ہو پائی ہے جس کے سبب معیشت پوری طرح سے تباہ و برباد ہو کر رہ گئی ہے۔

Textile unit of India Jute Mill closed
انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ بند

تباہ معیشت کے درمیان مغربی بنگال یک بعد دیگرے کارخانوں کے بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی درمیان ہگلی ضلع کے شری رام پور میں واقع انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ بند ہونے سے تقریباً سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔

آج دن میں جوٹ مل کے گیٹ پر ورک آف سسپنشن کا نوٹس لگا دیا گیا. مزدور نوٹس دیکھ رہ گئے۔ اس کے بعد مزدوروں نے احتجاج شروع کر دیا.

اے آئی این ٹی سی یو کے رہنما سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ تہوار سے عین قبل مل کو بند کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے. اس سے سینکڑوں مزدوروں کی پریشانیاں بڑھ جائے گی.

انہوں نے کہا کہ سیاست کی وجہ سے ہی انڈیا جوٹ مل کے ٹیکسٹائل یونٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. یہ ایک سیاسی داؤ پیچ سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے.

دوسری طرف مزدوروں کا کہنا ہے کہ یونٹ بند کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے. مل انتظامیہ کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.