ETV Bharat / city

سومیندر ناتھ مغربی بنگال کے نئے ایڈوکیٹ جنرل مقرر - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

مغربی بنگال کے ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے ساڑھے چار سال کے بعد اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ ترنمول کانگریس کی حکومت کے آخری 11 سالوں میں چار ایڈووکیٹ جنرلز نے استعفیٰ دیا ہے۔

سومیندرا ناتھ
سومیندرا ناتھ
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 1:30 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے نئے ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر سومندر ناتھ مکھرجی کو مقرر کیا گیا ہے۔سابق ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے اپنے عہدے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سومیندر ناتھ مکھرجی کو اس عہدے پر فائز کیاگیا ہے۔ انہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے آئین کے آرٹیکل 175 (1) کے مطابق اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔

منگل کو کشور دتہ نے ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنرجگدیپ دھنکر کو بھیج دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا استعفی چیف سکریٹری اور وزیر قانون کو بھی بھیج دیا تھا۔

ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے ساڑھے چار سال کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ترنمول کانگریس کی حکومت کے آخری 11 سالوں میں چار ایڈووکیٹ جنرلوں نے استعفیٰ دیا ہے۔

کشور دتہ نے فروری 2016 میں جینت مترا کی جگہ لی تھی۔ آنندیا مترا،بمل چٹرجی بھی ترنمول کانگریس کے اقتدار میں ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ضمنی انتخابات میں ممتابنرجی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: احتشام الحق

ذرائع کے مطابق گذشتہ 11 برسوں میں ترنمول کانگریس کے دور اقتدار میں حکومت کو عدالت میں کئی معاملات میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہی وجہ ہے ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ سے ریاستی حکومت خوش نہیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.