ETV Bharat / city

Swami Vivekananda Scholarship 2022: سوامی ویویکا نند اسکالرشپ کے قواعد میں تبدیلی سے طلبا پریشان

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 12:27 PM IST

سوامی ویویکا نند Swami Vivekananda میرٹ کم مینس اسکالرشپ، ریاست کے اقلیتی طلبہ کو مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے دی جاتی ہے۔ کچھ طلبہ کا دعوی ہے کہ اہلیت کے باوجود ان کو اسکالرشپ نہیں دی جارہی ہے۔ مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کے پرانے قواعد کے تحت 90 فیصد کارروائی ہو چکی تھی اس کے بعد وزیراعلی ممتا بنرجی کی جانب سے ضابطے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ہدایت کا انتظار ہے۔ اس کے بعد ہی اسکالرشپ سسٹم اپڈیٹ کیا جائے گا۔

سوامی ویویکا نند اسکالرشپ ضابطے میں تبدیلی سے طالبات پریشان

Swami Vivekananda Scholarship 2022

: سوامی ویویکا نند اسکالرشپ کے قواعد میں تبدیلی سے طلبا پریشان

مغربی بنگال کے اقلیتی طلبہ کو ملنے والے اسکالرشپ دینے کی ذمہ داری مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشنWest Bengal Minority Development Finance Corporation کی ہے۔جس کے تحت اقلیتی طلبہ کو پانچ طرح کے اسکالرشپ دیئے جاتے ہیں۔

سوامی ویویکا نند اسکالرشپ ضابطے میں تبدیلی سے طالبات پریشانسوامی ویویکا نند اسکالرشپ ضابطے میں تبدیلی سے طالبات پریشان

پری میٹرک اسکالرشپ جو پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک طلبا کو دی جاتی ہے۔دوسرا پوسٹ میٹرک اسکالرشپ گیارویں جماعت سے ڈاکٹریٹ تک پڑھائی کے لئے دی جاتی ہے۔

میرٹ کم مینس اسکالرشپMerit cum Men's Scholarship جو پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل کورسس کے لئے دی جاتی ہیں۔جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے کامل طلبہ کو ملنے والے سوامی ویویکا نند میرٹ کم مینس اسکالرشپ اقلیتی طلبہ کو مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے دی جاتی ہے۔اکثریتی طلبہ کو یہ اسکالرشپ وکاس بھون کے ذریعے دی جاتی ہے۔

سوامی ویویکا نند میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے لئے پہلے جو اہلیت طے کی گئی تھی اس کے مطابق مدھیامک میں 75 فیصد مارکس،ہائر سکنڈری میں 75 فیصد تھا لیکن 2020-21 سیشن سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تجویز پر اسے 60 فیصد کر دیا گیا ہے۔گریجویشن آنرس میں 53 فیصد اور پیشہ وارانہ ٹیکنیکل ڈپلوما اور میڈیکل کورسس کے لئے 55 فیصد مارکس ضروری ہے۔

اکثریتی طبقہ کے طلبہ کو یہ اسکالر وکاس بھون کھ ذریعے جبکہ اقلیتی طلبہ کو یہ اسکالرشپ مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ عالیہ یونیورسٹی کے طلبہ کو تمام طرح کے اسکالرشپ دینے کی ذمہ داری مکمل طور پر مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کی ہے کیونکہ عالیہ یونیورسٹی محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ماتحت میں ہے۔

سوامی ویویکا نند میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے حوالے سے عالیہ یونیورسٹی کے کچھ طلبہ کا کہنا ہے کہ وکاس بھون سے سوامی ویویکا نند میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے لئے عرضی دینے والے طلبہ کو نئے ضابطے کے تحت یعنی 60 فیصد مارک کے تحت اسکالر شپ ملا ہے جبکہ اقلیتی طلبہ کو ابھی پرانے ضابطے کے تحت ہی سوامی ویویکا نند اسکالرشپ دیا گیا ہے۔

اس پر آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے دفتر پہنچ کر متعلقہ افسران سے بات کی افسران نے کیمرے پر کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ کیمرے پر صرف محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے سیکریٹری ہی بات کر سکتے ہیں۔ لیکن ان کو کووڈ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ دفتر نہیں آ رہے ہیں۔لیکن مغربی بنگال اقلیتی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ایم ڈی مریگنگا بسواس نے بتایا کہ پرانے ضابطے کے تحت اسکالر شپ کا 90 فیصد کام ہو چکا تھا۔اس لئے دوبارہ سے اس اپڈیٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔

دوسری بات یہ اسکیم ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ہے۔اس لئے ہائر ایجوکیشن کی ہدایت موصول ہونے تک ہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔جیسے ہی اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی۔جانب سے ہدایت ملتی ہے۔ہم سسٹم اپڈیٹ کریں گے جس کے نتیجے میں خودگار طور پر اہل طلبہ کو سوامی ویویکا نند میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے زمرے میں ڈال دیا جائے گا۔

جو حقدار ہیں ان کو یہ اسکالرشپ ضرور ملے گا۔ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی ہے۔چند ماہ قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی کی جانب سے اس اسکالرشپ میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے اور چونکہ یہ اسکیم ہائر ایجوکیشن کا ہے اس لئے اس کی ہدایت ملنے کے بعد ہی ہم اس سلسلے میں کام کریں گے۔

مختلف مطالبات کے ساتھ عالیہ یونیورسٹی کے طلبہ گذشتہ سو دن تک احتجاجی مظاہرے کرتے رہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کے سلسلے میں بھی ان کو دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔عالیہ یونیورسٹی کنیاشری پورٹل میں شامل نہیں تھا لیکن اب عالیہ یونیورسٹی کے طالبات کو k3 فارم بھرنے کی اجازت ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.