ETV Bharat / city

ایس ٹی ایف کی کارروائی میں کثیر تعداد میں ہتھیار اور نقد روپے برآمد

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں چھاپہ ماری مہم کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور نقد روپے برآمد کیے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 4:05 PM IST

stf recover huge ammount of arms and currency in kolkata and suburb

اسپیشل ٹاسک فورس نے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں چھاپہ ماری مہم کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیاروں اور نقد روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کے لیے مشرقی مدنی پور ضلع اور جنوبی 24 پرگنہ کے چار سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔

ایک طرف ریاست کے مختلف اضلاع میں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری جاری ہے۔

انتخابی کمیشن کی جانب سے بھی کولکاتا پولیس کو غیرقانونی ہتھیاروں کے اسمگلنگ اور راقم کی لین دین کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران 75 پستول، چار، 9 ایم ایم پستول، 267 راؤنڈ کارتوس اور ڈھائی سو کے قریب کاٹا بم برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس ٹی ایف کی چھاپہ ماری مہم کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے برآمد کیے گئے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ ان راقم کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق بہار اور جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے سوداگر مغربی بنگال میں اسلحہ کے کاروبار کرنے کے ارادے سے خفیہ طور پر ریاست میں موجود ہیں۔

کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس گزشتہ جنوری ماہ سے غیر قانونی طور پر ہتھیاروں کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.