جنوبی کولکاتا کے 149 قصبہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار و وزیر جاوید احمد خان نے پریس ترنمول کانگریس کی دس سالہ حکومت کی کارکردگی کا رپورٹ پیش کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے امیدوار جاوید احمد خان نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کے وعدے پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی منشور میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو شامل کرنے سے بی جے پی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ بی جے پی عام لوگوں کو نقصان پہنچانے کے بارے میں ہی سوچ سکتی ہے، اس سے زیادہ کچھ کر نہیں سکتی ہے'۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے امیدوار نے مزید کہا کہ' مغربی بنگال میں جب تک وزیراعلیٰ ممتا بنرجی رہیں گی اس وقت تک ریاست میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں ہوگا۔ بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ پوری مذہبی آزادی کے ساتھ رہتے ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے'۔انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں اتنی طاقت ہے تو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں شہریت ترمیمی قانون کو ریاست میں نافذ کرکے دکھائے۔ لیکن بی جے پی ایسا کر ہی نہیں سکتی۔ترنمول کانگریس کے امیدوار کا کہنا ہے کہ ایک بات توطے ہے بنگال کی عوام اتنی عقلمند ہے کہ وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ کریں گے'۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نہ اقتدار میں آئے گی اور نہ بنگال میں شہریت ترمیمی قانون نافذ ہوگا۔ بنگال کے لوگ بی جے پی کا خواب چکنا چور کردیں گے'۔جنوبی کولکاتا کے 149 قصبہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور موجودہ وزیر جاوید احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران دس سالہ کارکردگی کو لے کر رپورٹ کارڈ پیش کیا'۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ترنمول کانگریس کے دس سالہ دور اقتدار میں ان گنت ترقیاتی کام ہوئے ہیں'۔انہوں نے کہا کہ' لفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں شام ہونے کے بعد قصبہ اسمبلی میں کوئی عام آدمی قدم رکھنے سے ڈرتا تھا لیکن آج آدھی رات کو بھی خواتین بلا ہچکچاہٹ کے سڑکوں پر نکلتی ہیں'۔ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر قصبہ میں اتنے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے جس سے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کسی دوسرے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔'نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہا کہ اپوزیشن امیدوار کے بارے میں کچھ بھی کہنا نہیں ہے۔ وہ دو ہار چکے ہیں تیسری مرتبہ بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا'۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے امیدوار جب لگاتار تیسری مرتبہ شکست سے دو چار ہو جائیں گے تو اس وقت ان کی شکست کی ہیٹ ٹرک پر مبارکباد دوں گا۔'