ETV Bharat / city

بنگال کے لوگ کسی کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے: جاوید احمد خان - ترنمول کانگریس کی حکومت بننے والی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان ہوتے ہی ریاست کی سیاست عروج پرہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کو لبھانے میں مصرف ہے۔

state minister javed ahmed khan criticises bjp and others during rally

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 4:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 5:34 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما و وزیر جاوید احمد خان نے اقلیتی اکثریتی علاقہ گلشن کالونی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی و کانگریس - لفٹ فرنٹ اتحاد اور بریگیڈ ریلی پر جم کر تنقید کی۔

در اصل ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی تشہیری مہم زوروں پر ہے۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر جاوید احمد نے گلشن کالونی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد عوامی ریلی کی قیادت کی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ویڈیو

عوامی ریلی کی قیادت کرنے کے دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ' اس مرتبہ بھی اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت بننے والی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہےکہ ممتا بنرجی کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کے رہنماؤں کا بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ چند دنوں تک جاری رہے گا۔ دو مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اس سلسلے پر بھی بریک لگ جائے گا'۔

وزیر جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ امت شاہ، جے پی نڈا، اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج چوہان لاکھ کوششیں کرلیں وہ ممتا بنرجی کو شکست نہیں دے سکتے'۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے بی جے پی پر دوہری پالیسی پر اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ' اس کی عمدہ مثال سی اے اے اور این آر سی میں صاف نظر آتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' یہ بات سچ ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس اگر نہیں ہوتے تو ملک کو آزادی ملنے میں کچھ اور وقت لگ سکتا تھا۔ کیونکہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے آزاد ہند فوج قائم کرکے ملک کی آزادی کی راہ ہموار کی تھی'۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد سے ترنمول کانگریس کی صحت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ اس اتحاد کو کتنی کامیابی ملتی ہے آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا۔'

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے شیڈول کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کو لبھانے میں مصرف ہے۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ گلشن کالونی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور اسمبلی انتخابات کے بعد اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بھی اقتدار میں واپس آنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک چکی ہے اور اپوزیشن پر تنقید کرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہیں'۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' گلشن کالونی کو ترقی کی دوڑ میں سرفہرست رکھنا ہے۔ اس کے لیے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے'۔

وہیں دوسری جانب وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی مدد سے بی جے پی مغربی بنگال کی اقتدار میں پانے کوشش میں مصروف ہے۔

وہیں تیسری جانب کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے انڈین سیکولر فرنٹ کو اتحاد میں شامل کرکے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو سخت چیلنج دینے کی تیاری میں ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 5:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.