ETV Bharat / city

’ڈرامہ ممتابنرجی نہیں بلکہ وزیراعظم کرتے ہیں‘

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی رہنماوں کو ہدف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ پر حملہ کوئی ڈارامہ نہیں ہے بلکہ اصل ڈرامہ تو وزیراعظم کسانوں کے ساتھ کررہے ہیں۔'

state minister javed ahmed khan
ریاستی وزیر جاوید احمد خان
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 6:01 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بی جے پی خوفزدہ ہے اور بی جے پی کو اسمبلی انتخابات سے قبل ہی شکست کا احساس ہو چکا ہے، اسی وجہ سے ماں ماٹی مانش پارٹی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو روکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی زخمی ہوکر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، یہ ایک سچائی ہے جس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے اور یہ کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ اصل ڈرامہ تو ہمارے وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے ساتھ کررہے ہیں۔

انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جے پی نڈا نے ڈائمنڈ ہاربر میں مبینہ حملے کے بعد ہائی پروفائل ڈرامہ کیے تھے، مغربی بنگال کی عوام اس ڈرامے کی گواہ بھی ہے۔

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی جائے گی اور ان سے اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے حملے کے معاملے میں ملوث لوگوں کی جلد از جلد گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں ریلی کے دوران حملے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی زخمی ہو گئی تھی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ان کی ایم آر آئی کرائی گئی ہے

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 آٹھ مراحل میں ہوں گے اور 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.