ETV Bharat / city

ممتابنرجی کی کابینی وزراء کی حلف برداری پیر کو

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل وزراء پیر کے روز راج بھون میں ایک خصوصی تقریب میں حلف لیں گے، پہلے یہ تقریب اتوار کو ہونی تھی۔

author img

By

Published : May 7, 2021, 10:37 PM IST

state cabinet ministers will take oath on monday

مغربی بنگال کے عوام کو نئی حکومت کے کابینی وزراء ملنے میں تین روز رہ گئے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل اور کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے ناموں پر غور و فکر ہو چکی ہے۔ کابینہ میں پرانے اور نئے چہروں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممتابنرجی کی نئی حکومت میں 42 وزراء ہوں گے جس چند نئے چہروں کو شامل کیے جانے کا امکان روشن ہے۔

فرہاد حکیم، منیش مترا، پارتھو چٹرجی، سبرتو مکھرجی کے دوبارہ وزیر بننا تقریباً طے ہے۔ اسی طرح سینیئر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سیاست میں پہلی مرتبہ قدم رکھنے والے نومنتخب رکن اسمبلی کو بھی وزیر بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل وزراء پیر کے روز راج بھون میں ایک خصوصی تقریب میں حلف لیں گے۔ پہلے یہ تقریب اتوار کو ہونی تھی۔

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل اور کابینی وزراء کی حلف برداری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ راج بھون میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب پہلے اتوار کو ہونی تھی لیکن شیڈول میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ تقریب سوموار کو 11 بجے ہو گی۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں 140 ارکان اسمبلی نے پورٹین اسپیکر سبرتو مکھرجی کی قیادت میں حلف لیے بھے، بقیہ نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائے کی کارروائی مکمل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.