کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے باگٹوئی گرام میں پیش آئے آگ زنی کے واقعے کی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے لیکن اپوزیشن کا الزام ہے کہ ابھی جانچ کو متاثر کرنے کی ترنمول کانگریس کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے۔ باگٹوئی گرام کے دورے پر پہنچے سی پی آئی ایم کے رہنما شتروپ گھوش کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس مقامی لیڈر جانچ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گواہوں کے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نام لئے بغیر بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتو منڈل سے بھی اس سلسلے میں پوچھ تاچھ کرنے کا مطالبہ کیا The CPI (M) leader accused the TMC of influencing the probe۔
باگٹوئی گرام میں پیش آئے آگ زنی کے اندوہناک واقعے، جس میں اب تک 9 افراد کی موت چکی ہے۔ اس سلسلے میں لگاتار اپوزیشن کی جانب سے ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خصوصی طور پر ترنمول کانگریس کے بیربھوم ضلع کے صدر انوبرتو منڈل اپوزیشن کے نشانے پر ہیں۔ باگٹوئی گرام کا دورہ کرنے پہنچے سی پی آئی ایم کے رہنما شتروپ گھوش نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن یہ دردناک واقعہ پیش آیا اس دن پولس موقع پر اتنے تاخیر سے کیوں پہنچی؟ کس رہنما کے کہنے پر 8 منٹ کی دوری پر موجود پولس اسٹیشن سے پولس کو آنے میں ڈھائی گھنٹے کیوں لگے؟ اس بات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ ہم لوگ رام پور ہاٹ ہسپتال گئے وہاں بھی ترنمول کانگریس کے لوگ ہسپتال میں خود کو اسٹاف بتا کر سی بی آئی افسروں کے ساتھ داخل ہوگئے اور وہاں سے آئی سی یو کے اندر سے فون پر اپنے کسی لیڈر کو سارے حالات سے واقف کرا رہے تھے جبکہ آئی سی یو کے اندر فون لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ یہ ساری باتیں ہم عدالت کو بتائیں گے تاکہ کوئی بھی یہاں پر جاری جانچ کو متاثر نہ کر پائے۔
انہوں نے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ یہ اپوزیشن کی سازش ہے۔ بیربھوم میں تو اپوزیشن ہے ہی نہیں تو یہ اپوزیشن کی سازش کیسے ہو سکتی ہے؟ دو سال پہلے جب پنچایت کے انتخابات ہوئے تھے تب ایک بھی اپوزیشن سیٹ نہیں جیت پائی تھی۔ نامزدگی تک داخل نہیں کر پائی تھی۔ ضلع پریشد میں انتخابات ہی نہیں ہوئے تب اس وقت ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بیربھوم میں کوئی اپوزیشن ہے۔ پی نپی وہاں سب ٹی ایم سی ہیں۔ ایک ماہ قبل 108 میونسپل میں انتخابات ہوئے لیکن بیربھوم میں الیکشن نہیں ہوا آپ نے کہا کہ وہاں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اور آپ آب کہتی ہیں کہ یہ اپوزیشن کی سازش ہے۔
مزید پڑھیں:
- Youth Murdered on Suspicion of Cow Theft: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا قتل
- Rana Ayyub Moves Delhi HC: رانا ایوب، سفری پابندی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
ممتا بنرجی کہہ رہی ہیں کہ بی جے پی سازش کر رہی ہے، ایک سال قبل جو لوگ بی جے پی تھے آج وہ ترنمول کانگریس میں ہیں ان کو ٹکٹ دیکر امیدوار بنایا گیا ہے جو مسلمانوں کو دہشت گرد اور لنگی واہنی کہتے تھے۔ جو مہی لال شیخ ترنمول کانگریس کے لئے بی جے پی سے لڑ رہا تھا اس کو آپ بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں اور ان کے گھر والوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے۔