ETV Bharat / city

بی جے پی میں شامل دو ارکان اسمبلی کا دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی - رکن اسمبلی بسواجیت داس

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اور بنگاوں کے ارکان اسمبلی کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے ۔

Speculation is rife that two BJP MLAs will rejoin Trinamool
بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد ترنمول میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 12:41 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں اور نوا پاڑہ کے ارکان اسمبلی کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کو لے کر افواہوں کا بازار گرم ہے.

بنگاوں شمال سے رکن اسمبلی بسواجیت داس اور نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ کو لے کر بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کی پریشانیاں بڑھنے لگی ہے.

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اور بنگاوں کے ارکان اسمبلی کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور پارٹی کے ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگھیہ نے دونوں ارکان اسمبلی سے رابطہ تیز کر دیا ہے.

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ دونوں رکن اسمبلی بسواجیت داس اور سنیل سنگھ نے پارٹی سے رابطہ کرنے کے بعد ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی.

مزید پڑھیں:

ممتا نے سابق کھلاڑیوں اور کلبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا

انہوں نے کہا کہ افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے. دونوں رکن اسمبلی کہیں نہیں جائیں گے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے آخری دن بی جے پی کے ارکان اسمبلی سنیل سنگھ اور بسواجیت داس نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی.

اس کے بعد ہی سیاسی حلقوں میں دونوں ارکان اسمبلی نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.