مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اندازے کئی گناہ زیادہ بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس کے قہر سے عام لوگوں میں ڈر پایا جا رہا ہے۔
ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے نئے کیسز میں تشویشناک طور پر اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران عید کی خوشیاں احتیاط کے ساتھ منانے کی ہرممکن کوشش اور اپیل کی جا رہی ہے۔
اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ پولیس انتظامیہ نے مسلم اکثریتی ضلع کی تمام مساجد کمیٹیوں اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی اور جماعت کے بغیر عید منانے کی اپیل کی۔
ضلع پولیس انتظامیہ نے ڈائمنڈ ہاربر، بروئی پور، سونار پور (جنوب)، کیننگ، گھٹیاری شریف، کاکدیپ اور سلطان پور کی مساجد کے عہدیداران اور کمیٹیوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جہاں اجمتاعات اور نماز عید پر تبادلہ خیال کیا۔
ضلع پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوشیوں کا تہوار عید ضرور منائیں لیکن احتیاط اور کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ۔ اس سے آپ اور آپ کے قریبی رشتہ دار سلامت رہ سکیں۔
پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم سب موجودہ صورتحال سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔ ہم سبھوں کو معلوم ہے کہ یہ بیماری کس طرح سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ احتیاط اور کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنا ہے'۔
دوسری طرف میٹنگ میں شرکت کرنے والے لوگوں نے پولیس انتظامیہ کی باتوں سے اتفاق کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم سب بہت ہی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ہر کام کو احتیاط کے ساتھ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس بیماری سے اب تک ساڑھے 13 ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
پولیس انتظامیہ کی مساجد کمیٹیوں کے ساتھ اہم میٹنگ - eid fitr 2021 at home news in urdu
جنوبی 24 پرگنہ پولیس انتظامیہ نے ضلع کی تمام مساجد کمیٹیوں اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی جہاں اجتماعات کے بغیرعید منانے پر اتفاق رائے ہوا۔