ETV Bharat / city

سورو گانگولی کل ہسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں - نجی ہسپتال میں زیر علاج بی سی سی آئی کے صدر

ڈاکٹر آفتاب خان کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کی صحت بہتر ہونے کی وجہ سے کل ساڑھے دس بجے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، لیکن ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت میں آنے والی تبدیلی پر گہری نظر بھی رکھے گی۔

sourav ganguly
بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 9:33 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر آفتاب خان نے کہا کہ دل کے آرٹری میں دو اسٹین بیٹھائے جانے کے 24 گھنٹوں بعد دادا کی حالت تشفی بخش ہے۔

ڈاکٹر نے کہا کہ آرٹری میں اسٹین بیٹھانے کے بعد دادا کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا، اس دوران انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دادا کو اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گیا، اس کے بعد وہ تین چار دنوں بعد معمول کی زندگی گزارنے لگے گیں، ڈاکٹر آفتاب خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم سورو گنگولی کی صحت میں آنے والی تبدیلی پر گہری نظر رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے پہلے دو جنوری کو بھی سینے تکلیف کی شکایت کے بعد سورو گنگولی کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں چھ دنوں تک وہ زیر علاج تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.