ETV Bharat / city

سورو گنگوگی کے بھائی ہسپتال میں داخل - کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال

سورو گنگوگی کے بھائی اور سابق کرکٹر اسنہاسیش گنگولی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

سوروگنگوگی کے بھائی ہسپتال میں داخل
سوروگنگوگی کے بھائی ہسپتال میں داخل
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 12:59 PM IST

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اسنہاسیش گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر اسنہاسیش گنگولی کو سینے میں درد کا احساس ہوا، جس کے بعد انکے کہنے پر انہیں فوری طور ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسنہاسیش گنگولی کو بالکل صحیح وقت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا اگر تھوڑی سی دیر ہوتی تو ان کے لئے مشکلیں بڑھ سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسنہاسیش گنگولی کی حالت فی الحال مستحکم ہے لیکن آرٹری بلاکیج پائے گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’’دل کے آرٹری میں بلاکیج پائے جانے کے بعد آسٹن بیٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور اس سلسلے میں آج شام اس پر عمل کیا جائے گا۔‘‘

اسنہاسیش گنگولی بنگال کرکٹ ٹیم کی جانب سے رانجی میچز کھیل چکے ہیں، وہ اس وقت بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

واضح رہے کہ دو جنوری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو بھی سینے میں درد کی شکایت کے بعد ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.