ETV Bharat / city

کولکاتا: ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج

مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا نے ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کولکاتا کے انٹالی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

soumen mitra lodged fir against Arab goswami in kolkata
فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 10:16 AM IST

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا نے ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف کولکاتا کے انٹالی تھانہ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف متنازع تبصرہ کرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے ارنب گوسوامی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو

انہوں اس معاملے میں ضلعی سطح پر ارنب گوسوامی کے خلاف سرگرم ہونے کی بھی ہدایت دی ہے۔

سومن مترا نے کہا کہ 'ٹی وی چینل اور اس کے اینکر و ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے مہاراشٹر کے پالگھر میں سادھو کو ہجوم کے ذریعہ قتل کئے جانے پر 'ایک بحث و مباحثہ پروگرام میں اپنے بیان سے ملک کی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے، ساتھ ہی ملک کے مختلف طبقوں کے درمیان نفرت کا ماحول بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحث کے دوران گوسوامی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی پر بھی غیر مہذب اور قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے قتل کے لیے سونیا گاندھی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا'۔

سومن مترا اس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اس طرح کا تبصرہ کرکے ارنب گوسوامی نے بہت بڑی غلط کیا ہے۔ مغربی بنگال کانگریس نے دس دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ صرف ارنب گوسوامی نہیں بلکہ چینل کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

واضح رہے ایک ہی معاملے میں ملک کے کئی جگہوں سے ارنب گوسوامی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کولکاتا میں ارنب گوسوامی کے خلاف کانگریس سیوا دل کی طرف سے احجاج بھی کیا گیا اور کولکاتا کے موچی پاڑہ تھانہ میں شکایات درج کرانے پہنچے تھے لیکن پولیس نے ان کی شکایت درج نہیں کی جس کے بعد انہوں موچی پاڑہ تھانہ کے باہر ہی ارنب گوسوامی کے خلاف احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.