ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی - دوسری لہر کی رفتار

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار کم ہوتی نظر آ رہی ہے. گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

Corona Virus
Corona Virus
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 9:51 PM IST

ریاستی محکمہ صحت نے مغربی بنگال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز اور اموات میں تیزی سے کمی آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 5384 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ یومیہ کیسز میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس سے 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے. پہلی مرتبہ لگاتار دوسرے دن موت کی تعداد سو سے کم تصدیق ہوئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت سب کچھ حکمت عملی کے تحت چل رہا ہے۔ اس مقام سے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور پر بریک لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ‘ریاست کے عوام کو جون کے آخر تک کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے چیلنجز سے آسانی سے مقابلہ کیا جا سکے’۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور صحتیاب ہونے والوں پر ایک نظر

شمالی 24 پرگنہ :995، صحتیاب :858

کولکاتا :547، صحتیاب، 763

جنوبی 24 پرگنہ :381. صحتیاب، 231

ہوڑہ :297، صحتیاب 210

ہگلی :231. صحتیاب 151

دارجلبگ :364،. صحتیاب 143

جلپائی گوڑی :379،. صحتیاب 132

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 14،41،261تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 16،555ہو گئی ہے۔

دوسری طرف کورونا صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14،11،573 تک پہنچ چکی ہے جسے مثبت نظریے سے دیکھا جا رہا ہے۔ صحتیابی کی فیصد(97.83) میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.