وزیرا علیٰ نے کہا کہ اس سے قبل ملک میں اس طرح کے واقعات پیش نہیں آ رہے ہیں۔ ہر بات پر پاکستان کا نام لے لیا جاتا ہے جبکہ پاکستان غیر جمہوری ملک ہے اور ہمیں فخر ہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ 'یہ طلباء پر حملہ نہیں بلکہ جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں۔آج کسی کو بھی حکومت کی تنقید کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اگر کوئی مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرتا ہے تو اسے پاکستان کا وفادار بتا کر اس کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔کیا بھارت بھی پاکستان کی طرح غیر جمہوری ملک ہو جائے گا۔پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے جبکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور ہمیں اس پر فخر بھی ہے۔'
وزیرا علیٰ نے طلباء برادری سے متحد ہوکر فاششٹ قووتوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے این یو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی، وشو بھارتی یونیورسٹی، آئی آئی ٹی کانپور اور جادوپور یونیورسٹی میں جو کچھ ماضی میں ہوا ہے یہ سرجیکل اسٹرائیک ہے۔اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے۔
تعلیمی اداروں کو جنگ کا میدان بنا دیا گیا ہے۔ طلباء کو خاموش کرانے کیلئے غنڈہ گردی کا سہارا لیا جارہا ہے۔وزیرا علیٰ نے مرکزی فورسیس جن کی ذمہ داری ملک کے عوام کی حفاظت کرنی تھی مگر اب سی آئی ایس ایف اور بی ایس ایف کے جوانوں کو لیڈروں کی سیکورٹی میں لگادیا گیا ہے۔بنگال میں درجنوں بی جے پی لیڈروں کو بڑے پیمانے پر سیکورٹی دی گئی ہے۔