ETV Bharat / city

نندی گرام میں امت شاہ کا روڈ شو، شوبھندو کے حق میں ووٹ کی اپیل - شوبھندو ادھیکاری کی جیت یقینی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں مغربی بنگال کے دورے پر ہیں جہاں وہ بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری کے حق میں نندی گرام میں روڈ شو کررہے ہیں اور شوبھندو ادھیکاری کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Shah holds roadshow in Nandigram
Shah holds roadshow in Nandigram
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 4:03 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔ اسی مرحلے میں نندی گرام گرم سیٹ پر بھی ووٹنگ ہونی ہے۔ جہاں ٹی ایم سی و ترنمول سربراہ ممتا بنرجی اور بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

اںتخابی مہم کے آخری دن جہاں ایک طرف وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام میں پیڈ یاترا کررہی ہیں تو دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی شوبھندو ادھیکاری کی حمایت میں روڈ شو کررہے ہیں۔

ویڈیو

وزیر داخلہ امت شاہ بھی بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری کے حق میں نندی گرام میں روڈ شو کیے اور ان کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

نندی گرام میں روڈ شو کے دوران امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی امیدوار شوبھندو ادھیکاری کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی 200 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ ممتا بنرجی کے بارے میں امت شاہ نے کہا کہ عوام کے سامنے کوئی وزیر اعلی نہیں ہوتا، کیونکہ عوام ہی وزیر اعلی بناتی ہے اور نندی گرام سے اس بار صرف بی جے پی ہی کامیابی حاصل کرے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ' لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اس بار مغربی بنگال میں بی جے پی ضرور کامیاب ہوگی۔ انتخابی مہم کے آخری دن دونوں جماعتوں نے اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم اپریل کو بنگال کی 30 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ نندی گرام کے عوام نے روڈ شو میں جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار شوبھندو ادھیکاری بہت بڑے فرق سے جیتنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے بی جے پی کارکن کی بوڑھی ماں کو مارا پیٹا گیا کل اس ماں کی بھی موت ہوگئی ہے۔ پھر بھی ممتا دیدی خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کرتی ہیں بنگال کے عوام اسے بخوبی جانتے ہیں۔

امیت شاہ نے بتایا کہ ممتا دیدی جہاں رہتی ہیں اس کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ میں ممتا دیدی سے پوچھنا چاہتا ہوں جو خواتین کی حفاظت کے بارے میں بات کرتی ہیں، جب آپ کے نندی گرام ہوتے ہوئے ایسا ہورہا ہے تو بنگال کی حفاظت کا کیا ہوگا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.