مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Elections کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان مختلف وارڈس کے موجودہ کونسلرز نے ٹکٹ نہیں ملنے کے سبب اپنی اپنی پارٹی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے ٹکٹ نہیں ملنے پر councillor mamtaz begum ممتاز بیگم اپنی پارٹی سے ناراض ہو گئی ہیں۔
جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج کے ندیال کی مشہور موجودہ کونسلر ممتاز بیگم اپنی ہی پارٹی کے خلاف انتخابی میدان میں اتر چکی ہیں۔
ممتاز بیگم کو لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں کی بنیاد پر ترنمول کانگریس کے جھنڈے کے بغیر ہی انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے کیونکہ انہیں عوامی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست میں جہاں ایک طرف نئے چہروں کو شامل کیا دوسری طرف 39 سیٹنگ کونسلرز کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔