ETV Bharat / city

Bengal By-Polls: سائرہ شاہ حلیم نے عوام سے سی پی آئی ایم کو ووٹ دینے کی اپیل کی - سی پی آئی ایم کے امیدوار کی عوام سے اپیل

جنوبی کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقے سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کی ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔By-Election Activities on the Rise in West Bengal

سائرہ شاہ حلیم
سائرہ شاہ حلیم
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 1:39 PM IST

Updated : Apr 8, 2022, 11:41 AM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول اور کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقے میں 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔By-Election Activities on the Rise in West Bengal

سائرہ شاہ حلیم

بالی گنج اسمبلی حلقے سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے، لوگوں سے ترنمول اور بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال کی موجودہ صورتحال ابتر ہے، چاروں طرف افراتفری کا ماحول ہے۔ اس صورت میں لوگ ترنمول کانگریس کو کیوں ووٹ دیں گے؟انہوں نےمزید کہا کہ کہا کہ نظم و نسق کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے۔انیس الرحمن خان کی پراسرار موت اور رامپور ہاٹ سانحہ کسی سے چھپا نہیں ہے، مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تین مہینہ پہلے بی جے پی کی زبان بولنے والے بابل سپریو ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں. بابل سپریو نے آسنسول میں جو کچھ بھی کیا ہے۔ اس کی بنیاد پر انہیں ایک بھی ووٹ نہیں ملنا چاہیے۔سی پی آئی ایم کی امیدوار کے مطابق ممتابنرجی نے بابل سپریو کو ترنمول کانگریس کے امیدوار بنا کر اقلیتی طبقے کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے.ضمنی انتخابات میں ووٹرز ترنمول کانگریس کو بھر پور جواب دیں گے.

مزید پڑھیں:مغربی بنگال: ضمنی انتخابات کی تیاریاں و سرگرمیاں تیز

بالی گنج سے سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کے مطابق ضمنی انتخابات میں انہیں کامیابی ملتی ہے تو وہ نوجوانوں اور خواتین کو ترقیاتی منصوبوں سے جوڑنا کی بات کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو خواتین کے لئے ویکشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، ان کی فیملی برسوں سے سماجی کاموں سے وابستہ ہے. ان کے سسر سابق اسپیکر (مغربی بنگال اسمبلی) ہاشم عبدالحلیکم، ان کے شوہر ڈاکٹر فواد حلیکم عوام کی خدمت کے لئے اپنی اپنی ساری زندگی وقف کر دی-

Last Updated : Apr 8, 2022, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.