ETV Bharat / city

آر جے ڈی وفد کی ابھیشیک بنرجی سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 9:23 PM IST

بہار کی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے وفد نے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کرکے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

tmc youth president abhishek banerjee
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی

ریاست مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بیرونی ریاستوں کی سیاسی جماعتیں بھی قسمت آزمانے کے لیے اپنے اپنے راستون کو ہموار کرنے میں مصروف ہیں، حیدرآباد سے اسدالدین اویسی کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ پہلے اتحاد کا اعلان کر چکی ہے۔

وہیں دوسری جانب بہار کی حزب اختلاف پارٹی راشٹریہ جنتا دل نے بھی اس اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، راشٹریہ جنتا دل کے وفد نے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی اور اتحاد کو لے کر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ملاقات کے بعد آر جے ڈی کے رہنما عبدالباری صدیقی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں امیدوار اتارنا چاہتے ہیں، اسی مقصد کے تحت ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشیک بنرجی سے ملاقات ہوئی ہے اور اتحاد کو لے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

آر جے ڈی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کسی سے بھی سمجھوتہ کرسکتے ہیں، بی جے پی کے خلاف تمام سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سی پی آئی ایم سے اتحاد کرنے کے سوال پر آر جے ڈی کے رہنما عبدالباری صدیقی نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ اگر بات چیت کے لیے دعوت دیتی ہے تو ہم ضرور آگے بڑھیں گے، واضح رہے کہ لیفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں 2006 سے 2011 تک آر جے ڈی کی اسمبلی سیٹ تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.