ETV Bharat / city

کولکاتا: مذہبی رہنماؤں کی ریاستی وزیر سے ملاقات - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

مذہبی رہنماوں نے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کولکاتا: مذہبی رہنماؤں کی ریاستی وزیر سے ملاقات

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 4:01 PM IST

مغربی بنگال سمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ 27 مارچ کو ریاست میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جلسہ و جلوس کا سلسلہ زوروں پر جاری ہے۔ اسی دوران مذہبی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما وزیر جاوید احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے باگنان میں باگنان شریف خانقاہ کے سجادہ نشیں سید شاہ عاطف علی قادری اور بودھ مذہب کے رہنما ڈاکٹر بیبھوتی نے ریاستی وزیر جاوید احمد خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید شاہ عاطف علی قادری نے کہا کہ' یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہے۔ میں عوام کے مقبول ترین رہنما سے ملاقات کرنے آیا ہوں'۔

کولکاتا: مذہبی رہنماؤں کی ریاستی وزیر سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی وزیر جاوید احمد خان سے ہمارے برسوں پرانے تعلقات ہیں اور اسی بنیاد پر میں باگنان شریف خانقاہ میں ہونے والی تقریب کے لئے انہیں مدعو کرنے آیا ہوں۔' دوسری جانب بودھ مذہب کے رہنما ڈاکٹر بھیبھوتی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' یہ ایک عام ملاقات ہے، اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔'

مزید پڑھیں: اسلام کے ذریعہ ہی دنیا کو مثبت پیغام ملتا ہے

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر جاوید احمد خان کو قصبہ اسمبلی حلقے سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل انہیں نیک خواہشات دینے کے لئے آیا ہوں۔' مغربی بنگال سمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے، 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.