ETV Bharat / city

سیشیر ادھیکاری کے وائرل ویڈیو پر ترنمول کانگریس رہنما کا در عمل

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 12:05 AM IST

ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے سیشیر ادھیکاری کے وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتےہوئے کہا کہ' جن کو جہاں جانے ہے جائے، ہم 200 سے زائد سیٹوں پر کامیاب ہوں گے'۔

Reaction of Sisir Adhikari and Kalyan Banerjee

در اصل ترنمول کانگریس کے خلاف بغاوت کا بگل بجانے والے اور بعد ازاں بی جے پی میں شامل ہونے والے شوبھندو ادھیکاری کے والد سیشیر ادھیکاری اور لاکٹ چٹرجی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہورہا ہے جس میں سیشیر یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے سیاسی سفر کو ختم کرنے کے لیے نندی گرام سے امیدوار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیشیر ادھیکاری کے وائرل ویڈیو پر ترنمول کانگریس رہنما کا در عمل

شوبھندو ادھیکاری کے والد سیشیر ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ اسی لیے کیا ہے کہ وہ میرے بیٹے کے سیاسی سفر کا خاتمہ چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق شوبھندو ادھیکاری، ٹی ایم سی رہنما ابھیشیک بنرجی کے سیاسی کریئر کو ختم کرنا چاہتے تھے اسی لیے ممتا بنرجی نے میرے بیٹے کے سیاسی کریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیشیر ادھیکاری یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کے رہتے ہوئے ممتا ایسا کبھی نہیں کر پائیں گی'۔

سیشیر ادھیکاری اور لاکٹ چٹرجی کے وائرل ویڈیو پر ترنمول کانگریس رہنما و رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ' ان کی مرضی وہ کس پارٹی میں جانا چاہتے ہیں اور کس پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں وہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔ لیکن ٹی ایم سی اسمبلی انتخابات 2021 میں 200 سے زائد سیٹوں پر جیت درج کرے گی اور تیسری دفعہ اقتدار میں واپس آئے گی۔'

وزیر اعظم نریندر مودی کے کانتھی میں آئندہ 24 مارچ کو ہونے والے انتخابی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لاکٹ چٹرجی کانتھی پہنچی تھیں، جہاں سے انہوں نے شوبھیندو ادھیکاری کے گھر جاکر سیشیر ادھیکاری سے ملاقات کی اور ان کے گھر کھانا کھایا۔ اس درمیان ان کے درمیان یہ ساری بات چیت ہوئی۔ سیشیر ادھیکاری کی بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.