کسان رہنما زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر میں مہاپنچایت کا انعقاد کر کے اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں اور زرعی قوانین کو واپس لینے کے لیے حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں آج راجستھان کے جودھپور میں ایک مہا پنچایت کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکت کے لیے کسان رہنما راکیش ٹکیت اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پہنچے۔ ٹکیٹ کے ساتھ آئے جاٹ سماج کے رہنما راجارام بھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی کو ٹھگوں اور کارپوریٹ کی پارٹی قرار دیا۔'
اس موقعع پر کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے بھی وزیر اعظم مودی پر تنقید کی۔ ٹکیٹ نے کہا وزیر اعظم ابھی جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ ہفتے کے روز بنگال جا رہے ہیں اور نندی گرام بھی جائیں گے'۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بھی بنگال جائیں گے اور عوام سے بی جے پی کے خلاف ووٹ کرنے کی اپیل کریں گے'۔
واضح رہے کہ کسان مورچہ کے متعدد رہنما آج کولکاتا پہنچے جہاں انہوں ریلی نکالی اور رام لیلا میدان میں مہا پنچایت کی۔ اس دوروان انہوں نے بنگال کے عوام سے بی جے پی کو شکست دینے کی اپیل کی۔