ETV Bharat / city

راج چکرورتی نے سیف ہوم کا افتتاح

author img

By

Published : May 13, 2021, 8:00 AM IST

Updated : May 13, 2021, 3:57 PM IST

ترنمول کانگریس کے نومنتخب رکن اسمبلی راج چکرورتی نے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میونسپل کے ماتحت کورونا مریضوں کے لیے سیف ہوم کا افتتاح کیا۔

raj chakraborty inaugrates safe home at titagarh
راج چکرورتی نے سیف ہوم کا افتتاح

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر ترنمول کانگریس کے نومنتخب رکن اسمبلی راج چکرورتی نے سیف ہوم کا افتتاح کیا۔

راج چکرورتی نے سیف ہوم کا افتتاح

اس موقع پر رکن اسمبلی راج چکرورتی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف ہوم کا مقصد کورونا کے مریضوں کو نہ صرف معیاری علاج مہیا کرانا ہے بلکہ گھر جیسی مکمل سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کورونا وائرس کی دوسری لہر کو مزید پھیلنے سے روکنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو کورونا سے نمٹنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورونا گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ہی ہم کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ دوسری طرف رکن اسمبلی نے عیدالفطر کے موقع پر مغربی بنگال کے عوام کو عید کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اس لیے ہم لوگ جوش و خروش کے ساتھ ساتھ کورونا گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تہوار کے موقع پر ہمیں اپنوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنا ہے، اس لیے ہم بھیڑ اور جماعت سے بچنے کی کوشش کریں گے.

سیف ہوم کے موقع پر رکن اسمبلی راج چکرورتی کے ساتھ بیرکپور کمشنریٹ آئی پی ایس منوج کمار برما بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سبھوں کی پہلی اور آخری ترجیح اپنے آپ کو اس بیماری سے محفوظ رکھنا ہے۔

Last Updated : May 13, 2021, 3:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.