ETV Bharat / city

کولکاتا میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے مبینہ طور پر قرآن کی بےحرمتی اور پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف مغربی بنگال کے کولکاتا میں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 9:02 AM IST

کولکاتا میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
کولکاتا میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

کولکاتا میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کے دوران حکومت سے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں انجمن شمشیر عباسی کی جانب سے منعقد ایک جلسے میں وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

کولکاتا میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج

جلسہ میں وسیم رضوی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی بھی تجویز پیش کی گئی اور پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ کولکاتا کی انجمن شمشیر عباسی کی جانب سے کولکاتا میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جب کہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علمائے اکرام نے وسیم رضوی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ایسے افراد کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شیعہ عالم دین و امام بصراوی مسجد سید حسن مہدی زیدی نے کہا کہ وسیم رضوی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کی جانب سے توہین رسالت کے بعد سارے عالم اسلام کو اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔

عالم دین مولانا شکیل نے کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف کولکاتا میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے جس میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر ہم وطن برادران بھی شرکت کریں۔ جلسے میں شریک ایک اور عالم دین حیدر کرار نے کہا کہ وسیم رضوی صرف ایک کٹھ پتلی ہے اور وہ عالم اسلام کو ورغلانا چاہتا ہے لہٰذا پورے عالم اسلام کو متحد ہوکر ایسے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کے متعلق متنازع بیان پر فرہاد حکیم کے خلاف مسلمانوں میں ناراضگی

کلکتہ ہائی کورٹ کے سینیئر ایڈوکیٹ سید شاہد امام نے بتایا کہ ایسے حالات میں مسلمانوں کو متحد ہونا چاہئے اور وسیم رضوی کے خلاف ہر گلی ہر شہر میں احتجاج کیا جانا چاہئے۔ مولانا حسن مہدی قمی نے کہا کہ کولکاتا کے تمام مسلمان متحد ہوکر وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاج کریں۔ انہوں نے وسیم رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.