ETV Bharat / city

ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ - پولیس نے کیا لاٹھی چارج

سی پی ایم کی طلبہ تنظیم ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے تقرری سمیت متعدد مطالبات کو لے کر ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کیا۔ اس درمیان مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

Protest against Howrah Municipal Corporation
ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:25 PM IST

ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے نئی تقرری سمیت درجنوں مطالبات کو لے کر ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے بریکیڈ توڑ کر میونسپل کارپوتیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس ڈی وائی ایف آئی کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی۔

پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے دوران چند مظاہرین کو چوٹ بھی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بریکیڈ توڑنے کی کوشش کی۔

پولیس نے مزید کہا کہ ڈی وائی ایف آئی کے حامیوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں تھانے لے جا کر چھوڑ دیا گیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران ڈی وائی ایف آئی کے حامی میونسپل دفتر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ڈی وائی ایف آئی کے ضلع صدر شامیل کمار نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گھیراؤ کے دوران پولیس نے ان پر لاٹھی چارچ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج پرامن طریقے سے کیا جارہا تھا۔ اس دوران کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.