ETV Bharat / city

بنگال میں ووٹ شماری کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : May 1, 2021, 9:54 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان اتوار کی صبح 8 بجے سے سخت سکیورٹی کے تحت ووٹ شماری شروع ہوجائے گی۔

بنگال میں ووٹ شماری کی تیاریاں مکمل
بنگال میں ووٹ شماری کی تیاریاں مکمل

ریاست کی 292 نشستوں کے لئے 2116 امیدواروں نے انتخاب لڑا تھا، جن کی قسمت کے فیصلے کا اعلان کل ہوگا۔ ریاست کی کل 294 اسمبلی نشستوں میں سے 292 نشستوں پر آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔

مغربی بنگال کے شمشیرجنگ اور جنگی پور حلقوں میں دو امیدواروں کے انتقال کے سبب انتخابات ملتوی کردئے گئے تھے۔ ترنمول کانگریس گزشتہ 10 سالوں سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی سربراہی میں ریاست میں برسراقتدار ہے۔ اس انتخاب میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹ شماری کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے مرکز سے 100 میٹر کے دائرے میں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن ریاست کے تمام ووٹ شماری مراکز پر کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کرنے کا پابند ہے نیز الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کے لئے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.