ETV Bharat / city

'ممتا بنرجی بھی بی جے پی کی طرح مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں' - west bengal polls 2021: bjp tmc and left alliance

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کوچ بہار سانحہ پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

pradesh congress president adhir ranjan choudhary criticises bjp and tmc

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 9:40 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہے۔ پانچویں مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہونی۔ اس مرحلے میں 339 سیاسی رہنماؤں کی قسمت داؤ پر ہے۔

ویڈیو

شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے متحدہ اتحاد کے امیدوار شوبھنکر سرکار کی حمایت میں روڈ شو کی قیادت کی۔ روڈ شو سے قبل عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کے انتخابات دیکھ رہا ہوں۔ یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ اقتدار کے لیے لوگ کس حد تک گر گئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ' کوچ بہار کے سیتل کوچی میں جو کچھ بھی ہوا اس پر افسوس ہے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے ہندو ہیں یا مسلمان اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ وہ بھی اپنے گھروں کے بچے تھے۔'

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کوچ بہار سانحہ پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ممتا بنرجی اور بی جے پی لوگوں کی موت پر سیاست کرتی ہیں جو سرا سر غلط ہے۔ دونوں کو مذہب، نفرت اور لوگوں کی موت پر سیاست کرنے کے لیے وقت ہے، لیکن عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے نہیں۔'

پردیش کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی طرح ممتا بنرجی بھی مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے مغربی بنگال میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں ممتابنرجی نے بے روزگاری دور کرنے اور بے روزگاری کے لیے کوئی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا'۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ نوجوانوں کو بیرون ریاستوں میں ملازمت کرنے سے روکنے کے لیے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بنگال کے لوگ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی سیاست کو خوب اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں۔ اس لیے وہ متحدہ اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں متحدہ اتحاد غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.