مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل ریاست کے مشرقی مدنی پور ضلع پوسٹل بیلٹ ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ جو ووٹر ووٹ نہیں ڈال سکے گا اسے غیر حاضر ووٹر قرار دیا جائے گا۔
اس سے قبل بھارت کی تاریخ میں اس طرح کے ضابطہ کا کبھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے غیر حاضر ووٹرز کی صحیح تعداد معلوم ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ کے لیے 80 برس سے زائد عمر کے بزرگوں کے لئے گھر گھر جا کر ووٹ لینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کا سلسلہ 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران بزرگوں اور بیمار شخص سے پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کے ذریعہ ان کا ووٹ حاصل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اس مرتبہ آٹھ مراحل میں اسمبلی انتخابات 2021 ہوں گے۔ 27 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پہلے مرحلے کے ووٹ سے قبل پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کا آغاز کیا گیا ہے، جو 25 مارچ تک جاری رہے گا۔