ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کا کوچ بہار دورہ کل، لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کی سخت مذمت

کوچ بہار کے ماتھا بھانگا میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت لفٹ فرنٹ اور کانگریس نے شدید مذمت کی ہے۔

political unrest in north bengal after five person killed in firing

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 8:00 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے میں کی ووٹنگ کے دوران مختلف اضلاع میں پرتشدد واقعات رو نما ہوئے۔ شمالی بنگال کے کوچ بہار کے ماتھا بھانگا میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت لفٹ فرنٹ اور کانگریس نے شدید مذمت کی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے ہنگل گنج میں عوامی جلسے کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ و وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی فورسز کی فائرنگ میں پانچ لوگوں کی موت کے خلاف اتوار کے دن کوچ بہار کے ماتھا بھانگا کے دورے پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پانچ افراد کی موت کے خلاف بلاک بلاک میں احتجاجی جلسے کی قیادت کریں گی۔

دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں لفٹ فرنٹ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔'

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ کوچ بہار میں سازش کے تحت فائرنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی آزادانہ و منصفانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان نشیت پرمانک کا کہنا ہے کہ مرکزی فورسز کی تعیناتی کی وجہ سے ہی بنگال میں پرامن انتخابات ہو رہے ہیں۔ مرکزی فورسز پر الزام لگانا صحیح نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.